معاشی خوشحالی

معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کش مسائل سےدوچار ہیں، صدرمملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔
ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کو غیر محفوظ ماحول،مزدوری کے غیر منصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، عدم تحفظ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے،وفاقی،صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج ،ن لیگ نے میدان مار لیا