وفاقی بجٹ تیاری

جون کے پہلے ہفتے وفاقی بجٹ تیاری،تنخواہوں بڑااضافہ تجویز

ویب ڈیسک:وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا جب کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس ضمن میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوران کی ٹیم کوسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 50فیصد اضافہ کرنے،مزدورکی کم ازکم اجرت35سے40ہزارمقررکرنے اورپنشن میں30فیصدتک اضافے کاتجاویزدی جارہی ہیں،حکومتی مشیروں کاموقف ہے کہ یہ موجودہ حکومت کاآخری بجٹ ہے
اس کے بعد الیکشن میں جاناہے اسلئے اس بجٹ میں عوام کوبھرپورریلیف دیاجائے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں100روپے تک کمی کی جائے۔اس ریلیف پیکج کے نتائج چاہے کچھ بھی اسے قانونی شکل دے دی جائے کیونکہ آئی ایم ایف سے پیکج لینے کیلئے عوام پرجوبوجھ ڈالاگیاتھااس کی بہت بھاری قیمت اداکرنا پڑرہی ہے اورآئی ایم ایف سے بھی کوئی ریلیف نہیں ملا،آئی ایم ایف کاوہ پروگرام جس کے حصول کیلئے گزشتہ بجٹ میں عوام پربوجھ ڈالاگیا تھا وہ پروگرام ابھی تک کامیاب ہوتا نظرنہیں آرہا
اسلئے اب عوام کوہرقیمت پرریلیف دیاجائے تاہم کچھ مشیروں نے خبردارکیا ہے کہ جس طرح عمران خان نے اپنی حکومت خطرے میں دیکھ کرپٹرولیم قیمتوں میں کمی کاپاپولرفیصلہ کیاتھا ایساکوئی بھی فیصلہ ملکی معیشت کیلئے فائدہ مندثابت نہیں ہوسکتابعدمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی اس لئے فیصلے توازن کیساتھ کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی