خانیوال بچے سے ریپ

خانیوال میں مدرسے کے10سالہ بچے سے ریپ پردواساتذہ گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک مدرسے میں 10 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔خانیوال ضلعی پولیس کے ترجمان چوہدری عمران نے بتایا کہ حملہ ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب لڑکے کا چچا اپنے بھتیجے سے ملنے گیا اور وہاںاس نے دیکھا کہ اسے سکول کے ایک سائیڈ روم میں ایک استاد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرا مدرس انتظار کر رہا تھا۔ترجمان نے کہا کہ لڑکے کے چچا کی طرف سے ایک شکایت درج کروائی گئی تھی
جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 سالہ بچے کے ساتھ مدرسے کے دو اساتذہ نے بدسلوکی کی ہے جہاں وہ گزشتہ سال سے زیر تعلیم ہے۔عمران نے کہا کہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور پھر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔پولیس نے جاری تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں گرفتار افرادکے بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم