چمکنی اوربھانہ ماڑی میں رکشہ ڈرائیورسمیت2افرادقتل

ویب ڈیسک:پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد نے رکشہ ڈرائیور جبکہ چمکنی میں شہری کو قتل کردیا گیا ہے ۔ مدعی داد محمد ولد محمد زمین ساکن قاضی آباد نے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ نعش اس کے بھائی ادارئی کی ہے جو رکشہ چلاتا تھا جسے مین روڈ غالب سٹریٹ نزد فوجی ڈاکٹر کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے کے اندر قتل کیا ہے ۔ مدعی نے بتایا کہ فائرنگ سے رکشے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
ادھر مدعی بہرام خان سکنہ تخت بھائی حال جھگڑا نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ عشاء کی نماز کیلئے گھر سے نکلا جبکہ اس کا بیٹا رشید احمد گھر میں موجود تھا ۔ جب وہ واپس آیا تو اسے بتایا گیا کہ رشید اپنے ہم زلف سے ملنے گیا ہے ۔ مدعی نے بتایا کہ بعد میں اطلاع ملی کہ رشید کو غریب آباد ملوگی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا