چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا چوتھا میچ اب سے کچھ دیر میں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کرنے اور پاکستان کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں پانچ جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم میں مارک چیپمین، جیمس نیشم اور بین لسٹر کو موقع دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں میزبان پاکستان کی ٹیم 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا