خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ کی پراسرار موت

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ٹوری بووی امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ حکام 30 سال کی ایک خاتون کی خیریت جانچنے کے لیے گئے تھے جسے کئی دنوں سے دیکھا نہیں گیا تھا اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ سنا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر ٹوری بووی کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹوری بووی نے 2016 کے ریو اولمپک گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کا میڈل جیتا تھا، انہوں نے 2017 کی ورلڈ چیمپین شپ میں 100 میٹر ریس اور ریلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آخری مرتبہ ٹوری بووی نے جون 2022 میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف