کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور، 46 رنز دیدیئے

کرکٹ کی تاریخ منفی اور مثبت ریکارڈز سے بھری پڑی ہے اور جیسے جیسے کھیل میں نت نئے طریقے اور جدت آ رہی ہے ریکارڈز بھی بہت جلدی بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2 مرتبہ ہی ایک اوور میں 36 رنز بنائے جا چکے ہیں۔ تاہم اب کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور بھی کرا دیا گیا ہے جس میں بولر نے 46 رنز دے دیئے ہیں۔ کویت میں فرنچائز لیگ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بولر نے اوور کی پہلی ہی گیند نو بال کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، جس کے بعد کی گیند پر 4 بائی کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5 گیندوں پر بیٹر نے 5 چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ نوبال پر مارا گیا۔ یوں بلے باز ایک اوور کی 6 گیندوں پر 46 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

مزید دیکھیں :   جدیجہ نے آئی پی ایل کی فتح دھونی کے نام کر دی