ورلڈ کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا کہاں ہو سکتا ہے؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد شہر میں ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے اس میچ کی میزبانی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے۔ اس اسٹیڈیم میں 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا کے لیگ میچز کے لیے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، بھارت کے احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے۔ دیگر وینیوز میں ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سِلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بھارتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف میچ سِلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا