بھارت میں عالمی سنوکر چیمپیئن شپ, کیا پاکستان ٹیم شرکت کرے گی؟

بھارت میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے معاملے پر پاکستانی ٹیم نے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے باقاعدہ طور پر حکومت پاکستان سے رابطہ کر کے اجازت طلب کرلی۔ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا۔ سربراہ پی بی ایس اے عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈین اسنوکر فیڈریشن نے پاکستانی پلیئرز کیلیے ویزے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ یکم سے 15 اکتوبر تک گوا میں ہوگی، انڈین فیڈریشن نے ویزا پراسس شروع کرنے کیلئے ایڈوانس میں نام مانگ لیے ہیں۔ عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستانی پلیئرز کو ویزے نہیں دے گا تو چیمپئن شپ دوسرے ملک منتقل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا