نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا فٹ بال ٹیم کیلئے 24 کھلاڑی شارٹ لسٹ

کوئٹہ میں ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا فٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے24 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی نگرانی طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز میں پشاور، ڈی آئی خان، چترال ،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، سوات اور صوابی سمیت صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ منتخب ہونے کھلاڑیوں میں بنوں سے ثاقب حنیف، خیبر سے جنید خان ، ٹانک سے سنی، ملاکنڈ سے خالد، ٹانک سے شعیب، چترال سے افتخار، بنوں سے رضوان، چترال سے خلیق الزماں، صوابی سے توصیف، چترال سے اظہار لال، صوابی کے وسیم، ہنگو کے میرو، ٹانک کے جمیل آتش، ٹانک کے حافظ شعیب، میران شاہ سے رحمن چشمہ، خیبر کے عبدالواحد، صوابی کے غمر، بنوں کے حمزہ، چترال کے شاہد اللہ، مردان کے عثمان، چترال کے عامر سہیل، پشاور کے زریاب اور خالد خان جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسلم خان شامل ہیں ۔ جبکہ متبادل کے طورپر مزید 7کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ منتخب ٹیم کے لئے تربیتی کیمپ طہماس فٹبال سٹیڈیم میں جاری رہے گا جس سے حتمی ٹرائلز کے بعد صوبائی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیم کے منیجر قومی ٹیم کے سابق کپتان ارشد خان ہونگے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف