سری لنکا وومن نے بنگلہ دیش وومن کو 58 رنز سے ہرا دیا

بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر موجود ہے جہاں سری لنکا خواتین کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مہمانوں کو 58 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میزبان سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثر ہونے والے میچ کو 30,30 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ کپتان چماری اتاپتو 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ ہشریتھا سماراوکرمہ 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم، سلطانہ خاتون، ناہیدہ اختر، ریتو مونی اور فہمیہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 29.5 اوورز میں 128 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان نگار سلطانہ 37 اور فرغانہ حق 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھے نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اودیشکھا پربھودانی، سوگندیکا کماری، آئینوکا روناویرا اور چماری اتاپتو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا