سیری اے لیگ، نپولی کی فتح کے بعد جشن میں 1 شخص جاں بحق، 200 زخمی

سیری اے لیگ میں ناپولی کی ٹیم کی فتح کے بعد جشن منانے کا سلسلہ جاری رہا تاہم خوشی کے اس موقع پر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 200 افراد زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اطالوی شہر نیپلز میں جشن کی رات گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ جنوبی اطالوی شہر میں فائرنگ کے اسی واقعے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ گولیاں فٹ بال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر چلائی گئیں، یا یہ مجرمانہ سرگرمی تھی۔ ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ شخص، جو ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گیا، کا تعلق مقامی مافیا سے تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبات کے دوران لگنے والی چوٹوں کی وجہ سے 200 سے زیادہ لوگ راتوں رات ہسپتال میں داخل ہوئے، چاقو کے زخموں سے لے کر پٹاخوں سے جلنے تک اور شعلوں سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے دمہ کے دورے۔ گزشتہ روز ناپولی نے یوڈینازے کے خلاف فائنل میں 1-1 سے میچ برابر کرنے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی تھی۔

مزید دیکھیں :   لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا