اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے کے فائنل ٹاکرے میں ناپولی نے یوڈینازے کے خلاف میچ میں 1-1 سے مقابلہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں ناپولی کو پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ 33 سال بعد ناپولی نے پہلا سیری اے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 1990 میں ڈیاگو میراڈونا کی موجودگی میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ میچ کے 13 ویں منٹ میں یوڈینازے کے مڈفیلڈر سینڈی لوورک نے اوڈوگی کے شاندار پاس کو زبردست کک کے ساتھ جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی جو 52 ویں منٹ تک جاری رہی۔ تاہم ناپولی کے اسٹرائیکر وکٹر اوسیمہن نے 52 ویں منٹ میں گول داغ کر سکور بورڈ پر سکور برابر کر دیا۔ ناپولی نے آخری بار 1987 اور 1990 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کئے تھے۔ جب ارجنٹائن کے لیجنڈ میراڈونا اس ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔
