محمد نواز ٹیم سے باہر ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کی انگلی میں ممکنہ فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی، محمد نواز کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے چوتھے میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ محمد نواز کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں ایکسرے کے لئے لے جایا گیا تھا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز محمد نواز کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جب کہ پانچویں اور میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔