چوتھا ون ڈے،

چوتھا ون ڈے، پاکستان نے 334 رنز بنا لئے، بابر اعظم کی سنچری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے 334 رنز بنا لئے۔ کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی، 117 گی۔دوں پر 107 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز درکار۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا لئے۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 117 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ آغا سلمان 58، شان مسعود 44، افتخار 28 اور محمد رضوان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کی خاص بات شاہین آفریدی کی آخری اوور میں دھواں دھار بلے بازی تھی انہوں نے 7گیندوں میں 23 رنز بنائے آخری اوور میں شاہین نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، بین لیسٹر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 6.7 کی اوسط سے 335 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان