مہنگائی 48.35فیصدکی ریکارڈسطح بھی عبورکرگئی

مہنگائی 48.35فیصدکی ریکارڈسطح بھی عبورکرگئی

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 48.35فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آٹے، چینی، گائے اور مرغی کے گوشت، انڈوں، دالوں، دودھ اور دہی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 30 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی آئی اور 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا