افغان مہاجرین واپسی

پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان سے رضاکارنہ طور پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی سست روی کا شکار ہے پشاور سمیت ملک بھر سے چھ سو سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں ا فغان مہاجرین کی وطن واپسی میں انتہائی سست روی دیکھی جا رہی ہے جبکہ افغانستان سے پاکستان آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان سے خواتین ملازمین ، طالبات ، خواجہ سرائ، ہیئر ڈریسر ، مختلف ٹی وی فلمز کے خواتین اداکار بڑی تعداد میں پاکستان آئے ہیں۔ رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے معاوضہ دیاجاتا ہے گزشتہ دو دنوں میں چھ سے زائد افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر واپس چلے گئے ہیں 30لاکھ سے زائد رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان