مردم شماری میں شامل ٹیچرز

مردم شماری میں شامل ٹیچرز کی خدمات برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مردم شماری میں شامل ٹیچرز کی خدمات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق3مئی کو چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مردم شماری میں شامل متعلقہ تدریسی عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے
جس کیلئے تمام مردانہ اور زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مذکورہ مردم شماری کیلئے مصروف اور تربیت یافتہ اساتذہ کی سروسز کو ضلعی انتظامیہ کے سپرد کیا جائے اعلامیہ کے مطابق مردم شماری میں شامل تمام اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مردم شماری کیلئے مقررہ طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی کوتاہی سے بچا جا سکے اور اس اہم ذمہ داری میں مستعدی کو یقینی بنایا جائے
واضح رہے کہ مردم شماری کیلئے تمام ایجوکیشن افسران کی جانب سے ٹیچرز اور دیگر عملہ کو یکم مارچ سے4اپریل تک کیلئے اپنی ڈیوٹیوں سے فارغ کیا ہے اور ان سے پولیو اور امتحانات سمیت کسی قسم کی اور ڈیوٹی لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم چونکہ مردم شماری کی مدت میں توسیع کی گئی ہے اس لئے چیف سیکرٹری کی جانب سے ٹیچرز کو مردم شماری کے اختتام یعنی15مئی تک مردم شماری اور خانہ شماری کی ڈیوٹی کیلئے برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی