ہائیکورٹ بار انتخابات

تیاریاں مکمل’ہائیکورٹ بار انتخابات کا دنگل آج لگے گا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت بنوں، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور مینگورہ ہائیکورٹ بارز ایسویشنز کے انتخابات آج ہو رہے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں وکلاء اپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں 2631وکلاء ووٹ کا استعمال کریں گے۔ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں ملگری وکیلان کے رحمان اللہ’ گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی اور انصاف لائرز فورم کے طائف خان ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدارت کے لئے گرینڈ لائنس کے اخترالیاس اور ملگری وکیلان کے سوار خان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی, انصاف لائرز فورم کے شاہ فیصل اتمانخیل اور گرینڈ الائنس کے لاجبر خان پنجہ آزمائی کرینگے ۔ فنانس سیکرٹری کے لئے ملگری وکیلان کی ندا خان ایڈوکیٹ اور گرینڈ الائنس کے واحد خان خلیل ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے گرینڈ الائنس کے نور ولی خان, ملگری وکیلان کے ذوالفقار علی اور آزاد امیدوار عمران خان کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ فواد افضل صافی ایڈوکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اور فدا محمد خان بلامقابل پریس سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر