پشاور میں انسداد ڈینگی حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک

ویب ڈیسک:ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عمران خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کے ہمراہ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے متحرک ہے اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں گھروں اور بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام کو آگاہی دے رہی ہیں اور لاروا کو بھی چیک کیا جاتا ہے اور یونین کونسل دفاتر اور بازاروں میں ڈینگی سے بچائوکے حوالے سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں اور سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں طلباء کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔ ڈینگی مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے
اسلئے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنا ہے اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ