نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 8 مرتبہ شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے ہیں۔ شاہین آفریدی کے لئے بھی وہ اکلوتے بلے باز ہیں جنہیں انہوں نے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔ ہوم سیریز کے اب تک کے 9 میچز میں ٹام لیتھم کو سب سے زیادہ 3,3 مرتبہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے آؤٹ کیا ہے۔ حارث نے دو مرتبہ ٹی 20 میچز میں جبکہ ایک مرتبہ ون ڈے میچ میں کیوی کپتان کی وکٹ اڑائی ہے۔ جبکہ شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ ٹی 20 میچ میں جبکہ دو مرتبہ ون ڈے میچ میں ٹام لیتھم کو پویلین روانہ کیا ہے۔ وہ اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 8 مرتبہ ٹام لیتھم کو آؤٹ کر چکے ہیں، لیتھم شاہین کے ہاتھوں سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔
