پشاور.کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

پشاورکے کرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب رجسٹریشن کی فیس 10 مئی تک جمع کروائی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ پشاور ڈسٹرکٹ کلبوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ 25 اپریل سے جاری ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان اور سیکرٹری سید حنیف شاہ کے مطابق کلبوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی ہے لہذا اب فیس 10 مئی تک جمع ہوسکے گی جبکہ فارم واپس جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 مقرر کی گئی ہے۔ نئے کلبوں کی رجسٹریشن فیس 2500 جبکہ پرانے کلبوں کی رجسٹریشن فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے فارمز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست