دوحہ میں 100 میٹر کا نیا ریکارڈ قائم

دوحہ میں جاری ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر میں امریکی ایتھلیٹ شا کیری رچرڈسن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 23 سالہ رچرڈسن نے 10.76 سیکنڈ کا وقت طے کیا اور اپنی ہم وطن ٹوری بووی کے قائم کردہ 10.80 کے پچھلے ریکارڈ کو مات دے دی۔ ٹوری بوری کی 32 سال کی عمر میں تین روز پہلے موت کا اعلان کیا گیا۔ جمیکا کی شیریکا جیکسن دوسرے اور برطانوی ایتھلیٹ ڈیانا ایشرسمتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ 23 سالہ رچرڈسن نے کہا۔ ”میں بہت خوش اور شکر گزار ہوں، میں نے جو سوچا اور جیسی ٹریننگ کی ویسا ہی کیا اور اس کا مجھے بہترین نتیجہ ملا ہے جس کے بعد میں بہت پرسکون ہوں۔” دو بار کی اولمپک چیمپئن کینیا کی فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ 3 منٹ 58.57 سیکنڈ میں جیتی۔ اس سے قبل مردوں کے ڈسکس میں برطانیہ کے لارنس اوکوئے اور نک پرسی بالترتیب پانچویں اور نویں نمبر پر رہے۔ اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہولی بریڈشا کو وارم اپ کے دوران ان فٹ ہونے کے باعث خواتین کے پول والٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل