آئی جے ایف انتخابات، پاکستان حمایتی خاتون امیدوار جنرل سیکرٹر منتخب

بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن (IJF) کے جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے انتخاباتمیں پاک حمایت یافتہ امیدوار نے سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آئی جے ایف کے 2023-2027 کی مدت کے لیے جنرل سیکرٹری اور خزانچی کے انتخابات گزشتہ روز دوحہ، قطر میں منعقد ہوئے۔ مسعود احمد نائب صدر پاکستان جوڈو فیڈریشن (PJF) نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کے علاوہ ہیڈ آف ایجوکیشن، کوچنگ اور کاتا کمیشن ساؤتھ ایشین جوڈو فیڈریشن اور IJF اور JUA کمیشن کے ممبران نے بھی کانگریس میں شرکت کی۔ برطانوی جوڈو سے پاکستان کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر لیزا ایلن جنرل سیکرٹری جبکہ ناصر التمیمی (یو اے ای) کو خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ پی جے ایف کے نائب صدر مسعود نے لیزا ایلن کو انتخابات کے بعد مبارکباد دی۔ لیزا نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان جوڈو کو مکمل تعاون دینے کا وعدہ بھی کیا۔ مسعود احمد نے چیئر ایتھلیٹس کمیشن سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے جوڈو فار پیس پراجیکٹ کے لیے پاکستان آنے اور PJF ڈومیسٹک سے منسلک یونٹ میں سے کسی ایک کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید دیکھیں :   34 ویں نیشنل گیمز کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام