پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جہاں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں بولرز نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر مہران ممتاز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 11 وکٹیں اپنے نام کی۔ 20 سالہ مہران ممتاز نے پہلی اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کر کے کیریئر بیسٹ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ مہران ممتاز کی بولنگ کی سب سے خاص بات پہلی اننگ میں ان کی پانچ وکٹیں تھیں جس میں ان کی اولین ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملٹن شمبا کو کیچ آؤٹ کروایا۔ دوسری گیند پر وکٹر نایوچی کا کیچ سلپ میں کھڑے فیلڈر کے ہاتھ میں گیا جبکہ تیسری گیند پر تناکا چیوانگا کا کیچ لانگ آن پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھ میں پہنچا۔
