ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عمران بٹ

پاکستان شاہینز کے کپتان عمران بٹ نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم نے چاروں اننگز میں زمبابوے اے کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا۔ زمبابوے اے سے 8 وکٹوں کی فتح کے بعد عمران بٹ کا کہنا تھا کہ دورے کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے اس میں فتح آپ کا آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔ اس میچ میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہیں اور ٹیم بھی میچ جیتی۔ اس سے ہمیں اعتماد ملا ہے۔ مہران ممتاز کی بولنگ کا ہماری جیت میں اہم کردار ہے اس کی میچ میں 11 وکٹیں اور خاص کر پہلی اننگ میں ہیٹ ٹرک نے زمبابوے اے کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی تھی۔ عمیر یوسف اور حریرہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ عمیر نے اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ حریرہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں بڑا اسکور کرنے کی عادت ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا