آخری ون ڈے۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز میں پہلے ہی 4-0 سے کامیابی حاصل کر چکی ہے تاہم آج کے میچ میں فتح یاب ہو کر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری مرتبہ کلین سویپ کر سکتی ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں ایک ایک مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں۔ پاکستان نے انضمام الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2003 میں 5-0 سے سیریز جیتی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کین ولیمسن کی قیادت میں 2018 میں 15 سال بعد پاکستان کے خلاف 5-0 سے کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان کے پاس پانچ سال بعد ہی یہ بدلہ اتارنے کا سنہری موقع ہے۔ آج کے میچ میں کامیابی اپنے نام کر کے پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری مرتبہ 0-5 سے سیریز میں فتح حاصل کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان