عمران خان اداروں کوبدنام

عمران خان اداروں کوبدنام کرنے کی ہر حد عبورکرچکا، بس بہت ہوگیا: آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد عبور کر چکا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے اس شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا، غیر ملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت