چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں بدھ سے لیکر 14 تاریخ تک جلسے کرنے جا رہا ہوں، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں جو اگلی بار کال دوں گا وہ تاریخی ہو گی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا ہے، 10 مئی سے شروع ہونے والے جلسے 14 مئی تک رہیں گے۔
عمران خان نے ایک مرتبہ پھر الیکشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں ہے الیکشن ہوگا تو سیاسی استحکام آئے گا اور ملک معاشی بحران سے نکل سکے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہیے، چیف جسٹس آئین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کھل کر سپریم کورٹ پر حملے کررہی ہے، چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں کل 4 ہزار مقامات پر عوام باہر نکلے۔
Load/Hide Comments