ایبٹ آباد،شوہرنے بیوی،دوسالیوں اورسالے کوقتل کردیا

ویب ڈیسک:ایبٹ آبادمیں سفاک ملزم نے گھریلوتنازعہ پر بیوی،دوسالیوں اورسالے کو قتل کردیا۔ تھانہ نواں شہر کی حدود لڑی سیداں میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم جعفر ولد شبیر نے فائرنگ کے دوران اپنی بیوی صائمہ ، دو سالیوں ارم اور کرن دختران شیرین اور سالے ذیشان ولد شیرین کو قتل کر دیا جبکہ ایک چھوٹا بچہ محمد علی ولد حفیظ واقعہ میں شدید زخمی ہوا ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔بتایاگیا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے رونماہوا،پولیس ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے ،ایک ہی گھر میں چارافرادکے قتل پرپورے علاقہ سوگوارہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا