پشاور میں پھلوں سبزیوں کی قیمتوں

پشاور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بر قرار

ویب ڈیسک: پشاور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بر قرار ہے مہنگائی کے ستائے عوام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لیکر مہنگائی فوری کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہر کے بازاروں میں سبزیاں ،لیموں 280،کچالو 220،ٹماٹر 50روپے ،ادرک تھائی لینڈ 730روپے ،گاجر 80روپے ،سبز مرچ 100روپے جبکہ پھلوں کی قیمتیں آم دیسی 190روپے ،چیری 390روپے ، لوکاٹ 210روپے کیلا فی درجن 300 روپے،سٹابری دو سو روپے جبکہ مختلف اقسام کے سیب 190سے 390روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے پھل شہریوں کی دسترس سے باہر ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں مکمل طور پر موند لی ہیں اور صرف سکولوں میں چھاپوں تک محدود ہے جس کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہیں۔

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے