فلورملز آٹا بحران

فلورملزنے آٹابحران میں حکومت کوذمہ دارقراردے دیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی ذمہ دار فلور ملز ایسوسی ایشن نے نگران حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا پر ڈال دی۔ ایسوی ایشن کے مطابق صوبائی حکومت اور گورنر نے پنجاب آٹے کی ترسیل کی بحال کیلئے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا ہے جس کے باعث صوبے کے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل پر عائد پابندی کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے آج سے دو روزہ ہڑتال پر ہیں جبکہ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ پابندی ختم نہ کی گئی تو وہ غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کر دیں گے
ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے کہا ہے کہ پابندی کو ختم کرنے کیلئے نگران حکومت، چیف سیکرٹری اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں کی ہیں تاہم سب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے گورنر سمیت نگران صوبائی حکومت ایک لفظ تک ادا کرنے کو تیار نہیں ہے جس کے باعث صوبے کے عوام مہنگے داموں روٹی اور آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اگر رویہ یہی رہا تو فلور ملز ایسوسی ایشن غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرے گی جس کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت