سب سے اچھا بیٹر ۔ سب سے اچھا بولر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی جانب سے کئی اچھی انفرادی اننگز اور بولنگ سپیل دیکھنے کو ملے۔ بلے بازی میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تو بولنگ میں حارث رؤف اور میٹ ہینری نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ سنبھالے رکھا۔ پاکستان کے فخر زمان پانچ میچز میں 364 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جس میں دو لگاتار سنچریاں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل چار میچز میں 297 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے انہوں نے بھی ابتدائی دو میچز میں لگاتار سنچریاں سکور کیں۔ اسی طرح بولنگ میں پاکستان کے حارث رؤف ٹاپ پر رہے انہوں نے پانچ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 8 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی طرف سے بہترین بولر رہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر