اینڈی مرے نے 2019 کے بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ ایکس این پروونس کے فائنل میں ٹومی پال کو شکست دے کر تین سال بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ جبکہ کلے کورٹ پر مرے کا یہ 2016 کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔ 35 سالہ برطانوی مرے نے امریکی ٹاپ سیڈ پال کے خلاف سیٹ ڈان سے واپسی کرتے ہوئے 2-6 6-1 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ 2019 میں اینٹورپ میں جیتنے کے بعد یہ تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن کا پہلا ٹائٹل ہے، اور روم میں 2016 کے بعد کلے کورٹ (مٹی کے کورٹ) پر اس کا پہلا ٹائٹل ہے۔ 2005 کے بعد دوسرے درجے کے چیلنجر کی سطح پر یہ ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔ پانچویں سیڈ مرے نے اپریل میں مونٹی کارلو اور میڈرڈ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد فرنچ اوپن سے قبل مزید کلے کورٹ میچ کا وقت حاصل کرنے کے لیے ٹورنامنٹ میں دیر سے وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری حاصل کی تھی۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن 28 مئی سے شروع ہو رہا ہے، مرے 2017 کے بعد صرف دوسری بار اس میں کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا