جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس

جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ