کانگو وائرس سے اموات

کانگو وائرس سے اموات پر خیبر پختونخوا میں الرٹ جاری

ویب ڈیسک:کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ او ر کراچی میں چار افراد کی کانگو وائرس سے اموات کے بعد پشاور سمیت صوبہ بھر میں ہیلتھ کے ضلعی افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ شہریوں اور باالخصوص جانور ذبح کرنے والے افراد کیلئے گائیڈ لائنز میں بھی جاری کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اس حوالہ سے ہیلتھ کے انتظامی افسران کو بھیجے گئے
مراسلہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں جن میں سے ایک مرد قصاب کے ساتھ دکان پر بطور کاریگر کام کررہا تھا کانگو وائرس سے ان کی موت کی تصدیق کے بعدجانور ذبح کرنے والے افراد کی آگاہی اور خبرداری لازمی ہے ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید ترین بخارمیں مبتلا مریضوں کی خصوصی نگرانی کی جائے اور ایسے مریض جو کہ مذبحہ میں کام کرتے ہیں
بخار کی صورت میں ہسپتال یا پرائیویٹ کلینکس آنے پر ٹیسٹ کے نتائج تک انہیں دوسرے مریضوں سے الگ تھلگ رکھا جائے اوران کی خصوصی نگرانی کا انتظام کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت