توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش

توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش

توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جس پر مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو بھجوانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل کی تحریک رانا قاسم نون نے پیش کی۔
مجوزہ بل کے تحت پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ پرکسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرسکےگی۔
بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قراردیا جائےگا، پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانےکی سزائیں دی جاسکیں گی۔
بل میں تجویز دی گئی ہےکہ 24 رکنی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرےگی،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کو شامل کیا جائےگا۔
کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکریا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرےگی، اسپیکریا چیئرمین سینیٹ متعلقہ شخص کے خلاف سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب