عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس

سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔
ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری ہوئے اور انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیب کا کہنا ہےکہ رینجرز نے عمران خان کو حراست میں نہیں لیا، اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ تھی، وزارت داخلہ کے حکم پر رینجرز وہاں قانون کی عملداری کے لیے موجود تھی۔
نیب نے مزید کہا کہ گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا اور اس پر عمل درآمد بھی نیب نے ہی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار