عمران خان گرفتار، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس آئی جی وسیکریٹری داخلہ طلب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی احاطۂ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فوراً طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے ہدایت دی ہےکہ ہدایات لے کر فورا بتائیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے؟
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے؟

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا