چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق آج القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے رینجرز کی مدد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد سے پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور گرفتاری کو عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پشاور، لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے
مردان، نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے قومی شاہراہوں کو جگہ جگہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا
پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ہشتنگری کے مقام پر مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جبکہ کشیدہ حالات کے باعث بی آر ٹی سروس کو بھی معطل کر دیا گیا۔
دوسری طرف زمان پارک لاہور میں ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، زمان پارک کا کنٹرول بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے۔
ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ پر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا۔
احاطہ عدالت میں گرفتاری کے خلاف لاہور جی پی او چوک پر وکلا کی طرف سے احتجاج شروع ہوگیا اور وکلا نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب