تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا

تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا

ویب ڈیسک:انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزار کی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنالیا، حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے۔نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی