بلیک مارکیٹ میں 80کلو آٹا

پشاورکی بلیک مارکیٹ میں80کلوآٹا 14ہزار روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور اور صوبہ کے دوسرے بڑے شہروں میں گندم اور آٹا بحران کے دوران ناجائز منافع خوری کیلئے 80کلو گرام وزن کے آٹا کی بوری سات سو روپے کے اضافہ کے ساتھ14ہزار روپے میں بلیک میں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے80کلو بوری کی قیمت میں6سو روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں آٹا کی فی بوری13ہزار400 روپے پر فروخت ہورہی تھی مصنوعی بحران پیدا کرتے ہوئے اب دوبارہ سے اس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے
دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی شروع کرنے اور گذشتہ روز مصنوعی بحران اور ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ ٹیم کی جانب سے گذشتہ روز اشرف روڈ ، رام پورہ اور فقیر آباد کے علاوہ شہر کے دوسرے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے حوالہ سے مارکیٹ میں آٹا کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کا شبہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ