پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے صوبوں میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں
پاک فوج امن وامان قائم کرنیکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریگی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریگی۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں فوج کو طلب کرنے کے لیے وفاق کودرخواست دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان