ریکارڈ نذر آتش

پشاور: پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کا ریڈیو پاکستان پر دھاوا، ریکارڈ نذر آتش

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے دفتر کو نذر آتش کر دیا۔
ویب ڈیسک: ڈائیریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے مطابق سینکڑوں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا اور ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور نیوز روم سمیت مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی۔
پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا۔ آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، اسٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی۔
شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی۔ مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے جس میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے۔
شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نے تشدد کیا اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند