ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے ہشت نگری میں احتجاج کے دوران نوجوانوں کے ایک جتھے نے اسلحہ کی دکان لوٹ لی تاہم پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرکے 6بندوقیں برآمد کرلی ہیں۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مختلف چوکوں،شاہراہوں اور بازاروں میں نوجوانوں کے جھتے موجودتھے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز احتجاج کی آڑ میں بعض عناصر نے لوٹ مار شروع کردی جبکہ کئی دکانوں کے تالے توڑے گئے۔ہشتنگری میں ہی مین روڈ کے اوپر واقع اسلحہ کی دکان کے تالے نامعلوم افراد نے توڑ دیئے تھے۔
اس ضمن میں وائرل ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ لڑکے دکان سے مختلف قسم کا اسلحہ لیکر جارہے ہیں۔بعدازاں ہشتنگری پولیس نے نشاندہی کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اوران سے 6 بندوقیں برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
