80کلو بوری آٹا قیمت

پشاور کی تاریخ میں 80کلو بوری آٹا قیمت میں ایک ہی روز1ہزار کا اضافہ

ویب ڈیسک: راستوں کی بندش اور گندم اور آٹا کی ترسیل پر پابندی کے باعث پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 80کلو آٹا کی بوری کی قیمت 15ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے اس سلسلے میں حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوری میں ملوث آٹا ڈیلرزنے ایک ہی روز میں 80کلو آٹا کی بوری کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا مزید اضافہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے شہر میں نانبائیوں نے بھی 80گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی ہے
فقیر آباد اور رام پورہ گیٹ کے علاوہ سواتی پھاٹک اور دیگر علاقوں میں بھی آٹا کی دکانوں پر نئی قیمت کے ساتھ آٹا فروخت کرنے کی شکایات ہیں جبکہ بیشتر دکانوں میں آٹا سٹاک بھی ختم ہوگیا ہے ادھر نوتھیہ، صدر، چوک یادگار ، قصہ خوانی ، ڈھکی نعل بندی ، شعبہ بازار ، سینما روڈ ، پیپل منڈی ،چارسدہ روڈ ، جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ اور رنگ روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں ، گنج گیٹ ، پھندو روڈ، کوہاٹی گیٹ،نشتر آباد اور گلبہار میں بھی نانبائیوں نے یکدم روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی ہے
اس کے علاوہ20کلو آٹا کا تھیلا بھی مزید2سو روپے مہنگا کردیا ہے اور قیمت36سو روپے سے تجاوز کرگئی ہے آٹا ڈیلرز کے مطابق طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے آٹا کی قیمت میں عارضی طور پرا ضافہ ہوا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی تمام سڑکیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ معطل اور آٹا کی سپلائی بند ہے ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے