فتنے کی گرفتاری ک

فتنے کی گرفتاری پر کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے، مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنے کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے اور صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں اس کی تربیت دی جا رہی تھی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سامنے آنیوالی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا اور ان تنصیبات کی نشاندہی کی ہوئی تھی جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی تحریک انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے، یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ