پشاورہائی کورٹ

غیریقینی صورتحال سے سارے لوگ پریشان ہیں،پشاورہائی کورٹ

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اس ملک کیلئے قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں کیونکہ جب یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ ملک کی آزادی کیلئے ان کے آبائواجداد نے بھی قربانیاں دی ہیں مگر آج جو حالات ہیں
وہ افسوسناک ہیں جبکہ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال سے سارے لوگ پریشان ہیں ،اللہ کرے کہ جلد از جلد اس ملک سے یہ مسائل ختم ہو جائیں، تب ہی یہ ملک ترقی کرے گا ۔فاضل بنچ نے یہ ریمارکس سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے دائر رٹ پر سماعت کے دوران دیئے۔
دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آئین پر چلنا ہے اور جو بھی فیصلے ہونگے وہ آئین کے تحت ہونگے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور قرار دیا کہ اس ضمن میں کیس کی سماعت کیلئے مناسب تاریخ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا شانگلہ حملے میں چینی شہریو ں کی ہلاکت پراظہار افسوس