نیازی کے جرائم دیکھتے ہوئے عدالت نے سہولت کاری کی،مولانا

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو ان کے تمام جرائم کو دیکھتے ہوئے سہولت کاری کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے فوری کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، ہم نے فوری ردعمل تیار کیا ہے، نگامی طور پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی طلب کیا ہے، ایک اجتماعی فیصلہ کیا جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو سہولت کاری سے ہی تعبیر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 60 ارب کے غبن میں ملوث ملزم کو چیف جسٹس کہتا ہے آپ کے آنے سے خوشی ہوئی، اس کے غنڈوں نے جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہائوس پر حملہ کیا، اسے عدالت کہتی ہے آپ کے آنے پر بہت خوشی ہوئی، شہدا کی یادگاروں پر پتھر مارے گئے، مساجد کو مسمار کیا گیا، اس کے لیڈر کو کہا گیا آپ کے آنے پر بہت خوشی ہوئی، اس کو اعزاز و کرام سے نوازا گیا۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ ساری چیزیں سامنے آچکی ہیں، مالی جرائم، دہشت گردی کرنے والوں پر شفقت کی جا رہی ہے، احترام کے ساتھ مرسڈیز میں اسے عدالت لایا گیا، گیسٹ ہائوس میں ٹھہرایا گیا اور دس آدمیوں کے ساتھ گپ شپ بھی لگائے گا، یہ جانبداری نہیں تو اور کیا ہے، قوم ایسے فیصلے کو عدالت کا فیصلہ قرار نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی