ڈالردودن میں14روپے مہنگا ہوکر300روپے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک:انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز روپے کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی، ڈالر 8روپے 78پیسے اضافے کے بعد 299 روپے کا ہوگیا۔ماہرین نے اس کی وجہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی جانب سے 17 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل نہ ہونے کی وجہ قرار دیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں 8 روپے 78 پیسے کمی ہوئی
جس کے بعد ڈالر 299 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ روز 5 روپے 38 پیسے یا 1.85 فیصد کی کمی کے بعد 290 روپے 22 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد بے یقینی سیاسی حالات کو قرار دیتے ہوئے حکومت پر اسے کنٹرول کرنے پر زور دیا، ورنہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔بلیک مارکیٹ میں اس وقت بھی ڈالر300روپے سے تجاوزکرچکاہے ۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ